مجھے مدد کی ضرورت ہے
ہیلو، ہم ہیں اورKOBI ہم ان لوگوں کی مدد کرتے ہیں، جنہیں جبری شادی کا خطرہ لاحق ہے یا اس کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور جن لوگوں کو اپنی مرضی کے خلاف جسم فروشی کا کام کرنا پڑتا ہے یا جن کا جنسی استحصال کیا جاتا ہے۔
کیا تمھیں دھمکی دی جا رہی ہے یا تمھارا استحصال کیا جا رہا ہے؟
کیا تم کو جسم فروشی پر مجبور کیا جارہا ہے؟ کیا تمھارا دلال تمھاری کمائی خود اپنے پاس رکھ لیتا ہے یا تم پر تشدد کرتا ہے؟
ہم رازدارانہ طریقے سے بات چیت کرتے ہیں، ترجمانوں کی مدد لیتے ہوئے بھی۔
ہم تمھیں تمھارے حقوق کے بارے میں بتاتے ہیں اور تم کو مشورہ دیتے ہیں۔
کسی ہنگامی صورتحال میں تمھارے لئے محفوظ اور گمنام رہائش کا بندوبست کرتے ہیں۔
ہم درخواستیں دینے کے لئے بھی تمھاری مدد کرتے ہیں، مثال کے طور پر سوشل ہیلپ لینے کے لئے اور ڈاکٹروں سے ٹائم لینا یا علاج معالجے کا بندوبست کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔
ہم سے بات کرو:
ہمیں فون کرو - تم پیر سے جمعہ، صبح 9 بجے تا 16 بجے تک ہم سے رابطہ کر سکتی ہو۔ ہم انگریزی، جرمن اور ہسپانوی زبانیں بولتے ہیں:
ایمرجنسی حالات میں آپ کسی بھی وقت "عورتوں کے خلاف تشدد" ہیلپ لائن - فون نمبر: 116 016 یا پولیس - فون نمبر: 110 پر کال کر سکتے ہیں۔